بلدیہ سٹی کی چاروں فائر بریگیڈگاڑیاں خراب ہوگئیں
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے سب ڈویژن سٹی کی چاروں فائر بریگیڈگاڑیاں دو روز میں خراب ہوگئیں.
متعلقہ افسران بااثر افرادکے گھروں پر پانی فراہم کرنے کیلیے استعمال کررہے تھے, فوٹو آن لائن
ISLAMABAD:
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے سب ڈویژن سٹی کی چاروں فائر بریگیڈگاڑیاں دو روز میں خراب ہوگئیں۔ مذکورہ گاڑیاں فنڈز نہ ہونے کے باعث تین ماہ سے بہت کم استعمال میں تھیں۔
ڈیزل نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے کیلیے نہ جانے والی فائر بریگیڈگاڑیوں کو افسران مختلف بااثر شخصیات اور سیاسی رہنمائوں کے گھروں پر پانی فراہم کرانے کیلیے استعمال کر رہے تھے،گذشتہ روز بھی فقیرکاپڑ فائر بریگیڈ اسٹیشن کی گاڑی نمبر4کو ایک بڑی افطار پارٹی کے موقع پر چھڑکائو کرنے اور پانی پہنچانے کیلیے لطیف آباد بھیجا گیا جہاں سے واپسی پرگاڑی کا پمپ ٹوٹ گیا اورگاڑی ناکارہ ہوکرکھڑی ہوگئی جبکہ مارکیٹ فائر بریگیڈکی گاڑی کو کوہسار پانی فراہم کرنے کیلیے بھیجا گیا.
جس کے دوران گاڑی خراب ہوگئی جبکہ نشتر آباد فائر بریگیڈ اور سٹی کی دوسری گاڑی بھی خراب ہے جسکی وجہ سے یوم شہادت علیؓ کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں میں ہونیوالی مجالس کیلیے پانی فراہم نہیںکیاجاسکا۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کاشف صدیقی نے بلدیہ اعلی حیدرآباد کو بحران سے نکالنے کیلیے او زی ٹی شیئر میں گذشتہ دو سال سے ہونے والی کٹوتی کی رقم جو اب تقریباً32کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے کے حصول کیلیے کوششیں تیزکردی ہیں اور اس سلسلے میں گورنر سندھ سے درخواست کی گئی ہے۔