عبدالستار ایدھی کا دورہ ٹھٹھہ مریضوں میں امداد تقسیم کی

سول اسپتال مکلی میں مریضوں سے ملاقات،5 ہزار فی کس دیے، غریبوں کیساتھ افطار

سول اسپتال مکلی میں مریضوں سے ملاقات،5 ہزار فی کس دیے، غریبوں کیساتھ افطار، فوٹو اے ایف پی

مولانا عبدالستار ایدھی کا ٹھٹھہ کا دورہ، مریضوں میں امداد تقسیم کی، غریبوں کے ساتھ روزہ کھولا ۔


تفصیلات کے مطابق ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ مولانا عبدالستار ایدھی نے ٹھٹھہ کا دورہ کیا، انھوں نے سول اسپتال مکلی میں مریضوں سے ملاقات کی اور 20 مریضوں میں 5 ہزار روپے فی کس تقسیم کیے اور اس کے بعد ایدھی سینٹر ٹھٹھہ میں غریب مستحقین افراد کے ساتھ روزہ افطار کیا اور کھانا بھی کھلایا، اس موقع پر انھوں نے مختصراً خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی عوام کیلیے وقف کردی ہے اور عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ بھی دینے سے دریغ نہیں کروںگا۔ انھوں نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنا فطرہ ایدھی فائونڈیشن میں جمع کرائیں۔
Load Next Story