بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ درزیوں کی مشکلات بڑھ گئیں
بجلی کی علانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث درزیوں اور دیگر کاروباری حضرات شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
موم بتیوںکی روشنی میں پائوں سے چلائی جانے والی سلائی مشینیں استعمال کرنے پر مجبور فوٹو: فائل
QUETTA:
عید کے قریب آتے ہی جہاں شہر کے بازار سج جاتے ہیں اور مارکیٹوں میں خواتین کا رش بڑھ جاتا ہے، وہیں درزیوں کا کام بھی عروج پر ہوتا ہے لیکن بجلی کی علانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث درزیوں اور دیگر کاروباری حضرات شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
لوڈشیڈنگ کے باعث حیدرآباد سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد میں درزی موم بتیوں کی روشنی میں پائوں کی مدد سے چلائی جانے والی سلائی مشینیں استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث انہیں کپڑوں کی بر وقت تیاری میں دشواریوں کا سامنا ہے۔
حیسکو ترجمان کے مطابق ادارے کو 12 سو میگا واٹ بجلی درکار ہے اور ڈھائی سو میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث شہروں میں 5گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔