اگلا وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کراچی سے ہوسکتے ہیں مفتاح اسماعیل
ن لیگ کی حکومت آئی تو 6 ماہ میں کراچی سے کچرا صاف اور پانی کا بحران ختم کردینگے
انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ، سابق وزیر خزانہ کا عید ملن سے خطاب، گورنر کی بھی شرکت فوٹو : آئی این پی
مسلم لیگ ن کے این اے حلقہ 244 کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگلا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کراچی سے ہوسکتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہم لوگوں کے وہ کام کرنا چاہتے جو تاریخ میں کسی نے بھی نہیں کیے، ن لیگ کی حکومت آئی تو 6 ماہ میں کراچی سے کچرا صاف کر دینگے اور 50 ارب روپے کی لاگت سے کراچی میں پانی کا بحران بھی ختم کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے نجی ہال میں عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر اور ممتاز صنعت کار عارف حبیب ، سراج قاسم تیلی، طارق رفیع، ظاہر خالد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کاروباری حضرات کو سہولتیں فراہم کی ہیں ، مسلم لیگ ن نے کراچی میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا، مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں ہی موٹروے اور سڑکیں تعمیر ہوئیں ، ہم کراچی سے کئی نشستیں جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک کراچی کو سڑکوں کو بسیں نہیں دیں لیکن شہر میں امن ضرور قائم کر دیا ہے ، ہم کراچی کی 18 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔