زرمبادلہ ذخائر15 ارب54کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے

ایک ہفتے میں96کروڑ77 لاکھ ڈالر کا اضافہ،سی ایس ایف کی وصولی وجہ ہے

ایک ہفتے میں96کروڑ77 لاکھ ڈالر کا اضافہ،سی ایس ایف کی وصولی وجہ ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت ساڑھے15ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی جس کی وجہ اتحادی سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں امریکا جانب سے 1.1 ارب ڈالر سے زائد فنڈز کی فراہمی کو قرار دیا جا رہا ہے جو واشنگٹن نے کافی مدت سے روک رکھی تھی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3 اگست 2012 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 15 ارب 54کروڑ22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو 27 جولائی 2012 کو 14ارب57کروڑ45لاکھ ڈالر تھی، اس طرح ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 96کروڑ77 لاکھ ڈالر کا نیٹ اضافہ ہوا، مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں سے مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 11 ارب 8کروڑ88 لاکھ ڈالر رہی جو ایک ہفتے قبل 10 ارب 13 کروڑ 93 لاکھ ڈالر تھی،

اس طرح ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 94 کروڑ 95 لاکھ ڈالر بڑھے جبکہ شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر میں 1کروڑ82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر 27جولائی کو 4ارب 43 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تھے جو 3 اگست کو بڑھ کر 4ارب45کروڑ 34 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story