محکمہ صحت بچوں کی ویکسی نیشن کی مانیٹرنگ کیلیے سیل قائم

ویکسی نیٹر بچوں کو ویکسین لگانے کی بجائے یا تو ضائع کردیتے ہیں یا درست طریقے سے نہیں لگاتے۔

اس سیل کے تحت پولیو، خسرہ سمیت دیگر امراض سے تحفظ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی مکمل نگرانی اورکولڈچین اسٹوریج کی سرویلنس بھی کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
محکمہ صحت نے کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسی نیشن کو مانیٹرکرنے کیلیے ایمونائزیشن مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ۔

اس سیل کے تحت پولیو، خسرہ سمیت دیگر امراض سے تحفظ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی مکمل نگرانی اورکولڈچین اسٹوریج کی سرویلنس بھی کی جائیگی، اسپیشل سیکریٹری طحہٰ فاروقی نے بتایا کہ اندرون سندھ میں بچوں کولگائی جانے والی حفاظتی ویکسین کے سلسلے میں متعددشکایات موصول ہورہی تھیں کہ بیشتر علاقوں میں ویکسی نیٹرویکسین نہیں لگاتے اور لگائی جانے والی ویکسین کی افادیت کو برقراررکھنے کیلیے ویکسی نیٹر آئس بکس میں مطلوبہ درجہ حرارت فراہم نہیں کرتے اس اطلاع کے بعدمحکمہ نے پہلی بار ایمونائزیشن مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




انھوں نے بتایا کہ سیل اندرون سندھ کے کولڈ چین اسٹوریج سے لیکر ویکسین کی افادیت کو برقراررکھنے کیلیے تمام اقدامات کو یقینی بنایاجائے گا اورنگرانی بھی کی جائے گی،انھوں نے کہاکہ مانیٹرنگ سیل ویکسی نیٹروں کے آئس بکس جس میں ویکسین کو لے جاتے ہیں ان آئس بکس میں مطلوبہ درجہ حرارت فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایاجائیگا۔

صوبے کے ہرضلع میں مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں انھوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں یہ بھی شکایت عام ہیں کہ ویکسی نیٹر بچوں کو ویکسین لگانے کی بجائے یا تو ضائع کردیتے ہیں یا درست طریقے سے نہیں لگاتے، حال ہی میں دادومیں پولیو وائرس کا شکارہونے والی بچی کوبھی روٹین ایمونائزیشن نہیں پلائی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی۔
Load Next Story