5 برس تک فاسٹ بولنگ خزانہ خالی نہیں ہوگا وسیم اکرم کی ضمانت
بولرز کو 2 مہینے کا پروگرام بناکر دیدیا، 6 ماہ بعد ایک اور کیمپ لگایا جائے گا، سابق پیسر
بولرز کو 2 مہینے کا پروگرام بناکر دیدیا، 6 ماہ بعد ایک اور کیمپ لگایا جائے گا، سابق پیسر فوٹو : این این آئی
سابق عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 5 برس تک پاکستان کا فاسٹ بولنگ خزانہ خالی نہ ہونے کی ضمانت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ اس شعبے میں ہمارا مستقبل روشن ہے۔
بولرز کو دو ماہ کا پروگرام بنا کردے دیا، 6 ماہ بعد اسی قسم کا ایک اور کیمپ لگایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 10 روزہ فاسٹ بولنگ کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کچھ عرصے قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پاکستان کو فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بحران کا سامنا ہے جس پر پی سی بی نے وسیم کی نگرانی میں اس کیمپ کا انعقاد کیا۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ہمیں آئندہ 5 برس تک اس شعبے میں کوئی بھی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے، یہ خدشات ظاہر کیے جارہے تھے کہ ملک سے فاسٹ بولرز غائب ہورہے ہیں مگر نوجوان ٹیلنٹ کو دیکھنے کے بعد میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا مستقبل روشن ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کا ذوق و شوق دیکھ کر میرا جوش دگنا ہوگیا۔
اسی بنیاد پر میں بہتر مستقبل کی ضمانت دے رہا ہوں۔ کیمپ کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ ہم نے اس دوران تمام پہلوؤں پر بھرپور توجہ دی،پلیئرز کو مختلف کنڈیشنز کے حوالے سے سمجھایا گیا، میں نے انھیں مختلف کنڈیشنز میں زیادہ بہتر ثابت ہونے کے ساتھ ٹریک کو پڑھنے کے گُر بھی سکھائے، ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔
وہاں پر کنڈیشنز مختلف ہوں گی، میں نے انھیں ان وکٹوں کے بارے میں سمجھایا، اس کیمپ کے لیے ہمیں مناسب ٹریکس فراہم کیے جس سے کافی مدد ملی۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ہم نے تمام بولرز کو دو ماہ کا پروگرام دیا ہے، بولنگ کوچ محمد اکرم اس کی نگرانی کریں گے،اسی قسم کا کیمپ 6 ماہ بعد لگایا جائے گا جبکہ میں ایبٹ آباد لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں بھی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کروں گا۔