ایس ایچ اوسٹی کورٹ اورٹریفک پولیس کیخلاف کارروائی کا حکم
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو سٹی کورٹ کے غلط گیٹ سے داخل کرنے پرسیشن جج جنوبی حسن فیروز نے سخت نوٹس لیا ہے۔
سیشن جج جنوبی اور غربی گیٹ نمبر ایک کے قریب ان کے استقبال کیلیے انتظار کرتے رہے،فوٹو شاہد علی
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو سٹی کورٹ کے غلط گیٹ سے داخل کرنے پرسیشن جج جنوبی حسن فیروز نے سخت نوٹس لیا ہے اورڈی آئی جی جنوبی اورڈی آئی جی ٹریفک کوایس ایچ او تھانہ سٹی کورٹ اور ٹریفک پولیس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سٹی کورٹ میں واقع گارڈین پارک کا افتتاح کرنے کیلیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم خصوصی مہمان تھے انھیں سٹی کورٹ کے گیٹ نمبر 1سے لانا تھا لیکن انھوں نے انھیں غلط راستے کا تعین کیا جس سے چیف جسٹس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،سیشن جج جنوبی اور غربی گیٹ نمبر ایک کے قریب ان کے استقبال کیلیے انتظار کرتے رہے۔
بعدازاں چیف جسٹس کو گیٹ نمبر دو سے دوبارہ لانا پڑا تھا،سیشن جج جنوبی نے پولیس افسرکی نااہلی پر اعلیٰ پولیس افسران کو ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ آئندہ کوتائی نہ ہوسکے ، چیف جسٹس نے پارک کا افتتاح کیا ،پارک میں موجود بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور وہ بچوں میں گھل مل گئے تھے۔