وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا

بیرسٹر خالد جاوید گزشتہ 20 سال سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

بیرسٹر خالد جاوید گزشتہ 20 سال سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا ہے۔

بیرسٹر خالد جاوید کو سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے مستعفی ہونے کے بعد اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا گیا ہے۔


بیرسٹر خالد جاوید گزشتہ 20 سال سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں جنھوں نے 1991میں ہائی کورٹ سے وکالت کا آغاز کیا، 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بننے کے بعد انھوں نے 1993 سے 1996 تک اٹارنی جنرل کے لیگل ایڈوائزر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

2007 میں حکومت سندھ نے انھیں چیف لا آفیسر مقرر کیا، بعد ازاں 2013 میں انھوں نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے فرائض بھی انجام دیے، بیرسٹر خالد جاوید وکالت میں آئین، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز، جائیداد کے امور، بینکنگ لا اور سروسز کے قوانین پر عبور رکھتے ہیں۔

انھوں نے لندن یونیورسٹی سے بیچلر BCL کی ڈگری حاصل کی، آکسفورڈ یونیورسٹی سے LLB کی ڈگری لی اور LLM آف سول لا جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی سے لنکولن ان سے بار ایٹ لا مکمل کیا۔
Load Next Story