فٹبال ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کروشیا نے ارجنٹائن کو 30 سے ہرادیا

اس فتح کے ساتھ ہی گروپ ڈی سے کروشیا کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں چلی گئی ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی گروپ ڈی سے کروشیا کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں چلی گئی ہے۔ فوٹو: ای پی اے

ورلڈ کپ فٹبال میں جمعرات کو کھیلے گئے آخری میچ میں کروشیا نے ارجنٹائن کو 3-0سے ہراکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

میسی کی ٹیم آئس لینڈ کے خلاف پہلا میچ برابر کھیلنے کے بعد نزنی نووگوروڈ میں کھیلا گیا یہ میچ جیتنے کیلیے پُرامید تھی لیکن کروشیا نے اسے آؤٹ کلاس کردیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی گروپ ڈی سے کروشیا کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں چلی گئی ہے۔


دو میچ کھیل کر ارجنٹائن کا صرف ایک پوائنٹ ہے اور اس کا آخری میچ نائیجیریا کی ٹیم سے ہوگا جس میں فتح بھی میسی الیون کیلیے ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کافی نہیں ہوگی۔

نائیجیریا کیخلاف جیت کے ساتھ ساتھ ارجنٹائن کو یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ آئس لینڈ اگلے دونوں میچوں میں سے دونوں یا کم از کم ایک میچ ضرور ہارے۔ اگر آئس لینڈ اپنا ایک میچ جیتتی اور ایک ہارتی ہے ، اور ارجنٹائن آخری میچ جیت جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کے 4,4پوائنٹس ہونگے لیکن آئس لینڈ ایک میچ میں فتح اور دوسرا برابر کھیل کر بھی ناک آؤٹ 16 کیلیے جگہ بناسکتی ہے۔
Load Next Story