سعودی فرماں روا کا پاکستانیوں کیلیے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ

اسلامی ممالک کی مدد فرض سمجھتے ہیں، سعودی سفیر سعید نواف کاخطاب

اسلامی ممالک کی مدد فرض سمجھتے ہیں، سعودی سفیر سعید نواف کاخطاب۔ فوٹو:فائل

خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کیلیے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سعیدنواف المالکی نے پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔


سعودی سفیرنے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی ممالک خاص کر پاکستان کی سفارتی اخلاقی اورمالی مددکرنا اپنادینی اوراخلاقی فرض سمجھتا ہے، سعودی عرب 80سے زائدممالک کی مدد کررہا ہے، کل آمدنی کا 1.9 فیصدانسانی امدادپر بغیر کسی امتیازکے خرچ کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعاہے کہ پاکستان کو مزید ترقی وخوشحالی دے اوراپنے حفظ وامان میں رکھے۔

دوسری جانب جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے نادار طبقات تک پہنچایا جائے گا۔

Load Next Story