محکمہ صحت میں تبادلے اورتقرریوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
من پسندافسران تبادلے سے محفوظ، عہدوں سے ہٹائے گئے افسران دوبارہ تعینات.
من پسندافسران تبادلے سے محفوظ، عہدوں سے ہٹائے گئے افسران دوبارہ تعینات. فوٹو: فائل
KARACHI:
سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے محکمہ صحت میں اوپی ایس(اون پے اسکیل) کی فہرست میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیوںکاانکشاف ہوا ہے۔
او پی ایس میں تعینات افسران کوایک جگہ سے ہٹا کر دوبارہ اسی ہی جگہ کا اضافی چارج دے کرتعینات کردیا جبکہ بعض افسران کی گریڈ19میں تقرریاں کرکے گریڈ20کی اسامیوں پردیکھ بھال کے نام پراضافی چارج سونپ دیا ہے جبکہ فہرست میں سندھ ٹی بی کنٹرول پروگرام کوشامل نہیں کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 25 اپریل کومحکمہ صحت میں کام کرنے والے اوپی ایس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا جس میں اوپی ایس میں تعینات بیشتر من پسند افسران کے نام ہی شامل نہیں کیے گئے جبکہ متعدد افسران کوڈبل چارج دیدیا گیا،ایک جگہ تعینات کرکے ہٹائے جانے والی اسامی کا اضافی چارج بھی دے دیاگیا، فہرست کے مطابق سول سرجن سانگھڑ گریڈ 20 کی اسامی پر پہلے سے تعینات گریڈ 19کے ڈاکٹر محمدفاروق اعوان کوہٹا کرایڈیشنل سول سرجن سول اسپتال سانگھڑ کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے۔
لیکن ساتھ ہی یہ بھی احکامات دیے گئے کہ ڈاکٹر فاروق اعوان کو سول سرجن کی اسامی کی دیکھ بھال بھی کریں گے، اسی طرح گریڈ19کے ڈاکٹراصغرعلی آرائیں کوسول سرجن سول اسپتال میرپورخاص سے ہٹاکرچیف آر ایم او گریڈ19میں تعیناتی کے احکامات دیے گئے لیکن انھیں بھی دوبارہ سول سرجن سول اسپتال میرپورخاص کی اسامی کااضافی چارج دیدیاگیا،سول سرجن بدین گریڈ20کی اسامی پر گریڈ19کے ڈاکٹرمحمدموسی میمن تعینات تھے ، حکام نے ڈاکٹر موسی کوگریڈ19کی اسامی ایڈیشنل سول سرجن بدین پر تعینات کرکے انھیں بھی دوبارہ سول سرجن بدین کااضافی چارج دیدیا ۔
سول سرجن جیکب آباد گریڈ20کی اسامی پرتعینات گریڈ19کے ڈاکٹرنظام عالمانی کوہٹا کرایڈیشنل سول سرجن جیکب آبادکاچارج دیدیا اورایڈیشنل سول سرجن کی اسامی پرایک اور ڈاکٹرغلام محمد چنہ کا تبادلہ کردیاگیا ، ڈاکٹرجواہرلعل گریڈ19کے افسر کوسول سرجن عمرکوٹ گریڈ20 کی اسامی پر اوپی ایس ہی میں تعیناتی کے احکامات جاری کردیے اوریہاں سے گریڈ19کے دوسرے افسرڈاکٹرمحمدمرادپہنورکاتبادلہ کردیا ،ڈاکٹرجواہرلعل کو نوازنے کیلیے دوسرے ڈاکٹرکا تبادلہ کردیاگیا۔
گریڈ19کے ڈاکٹرعبدالوہاب کواوپی ایس میں گریڈ 20کی اسامی پرسول سرجن سول اسپتال شہدادکوٹ مقرر کردیااوریہاں سے ڈاکٹر گل محمدہاکروکا تبادلہ کردیا گیا،گریڈ19کے ڈاکٹرہیراالدین بلوچ کودواسامیوں کے چارج دیدیے گئے انھیں چیف آرایم او سول اسپتال کشمور تعینات کرکے گریڈ20کی بھی اسامی پرسول سرجن سول اسپتال کشمورکا اضافی چارج دیدیا،ڈاکٹرپیرڈنو ارباب گریڈ19کوڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال ٹنڈوالہ یار مقرر کیاگیااورانھیں بھی سول سرجن ٹنڈوالہ یارگریڈ20کی اسامی پر دیکھ بھال کے نام پر اضافی چارج دیدیاگیا ۔
ڈاکٹرمظفرحسین گریڈ19کوایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال مٹیاری تعینات کرکے انھیں بھی گریڈ20کی اسامی سول سرجن سول اسپتال مٹیاری کا اضافی چارج دیاگیا،ڈی ایچ اوڈاکٹر خورشیداحمد قاضی گریڈ19کاتبادلہ کردیا جس کے بعدشکارپور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی اسامی خالی ہوگئی یہ اسامی گریڈ20 کی ہے، اسی طرح کراچی کے ای ڈی اوہیلتھ کے تبادلے کے بعد اسامی خالی ہوگئی،ڈاکٹرجے رام داس گریڈ19جوڈی ایچ او گریڈ20کی اسامی پر تعینات تھے۔
انھیں سکھر میں خالی اسامی ڈسٹرکٹ آفیسر پبلک ہیلتھ گریڈ19 پر تعینات کردیا لیکن اس اسامی پرمعطل ڈاکٹرادریس میمن کی دوبارہ بحالی کے بعدایک اسامی پر 2افسران دعویدار ہوگئے جس کی وجہ سے سکھر ڈی ایچ اوکی اسامی خالی پڑی ہے اور سکھر میں ڈی ایچ او کی اسامی پر کسی کی تعیناتی نہیں کی جاسکی،ڈاکٹرمشتاق علی گریڈ19 جوگریڈ20کی اسامی پرنسپل پیرامیڈیکل انسٹیٹوٹ لاڑکانہ تعینات تھے انھیں نئے احکامات کے بعد وائس پرنسپل گریڈ 19پیرامیڈیکل انسٹیٹوٹ لاڑکانہ تعینات کرکے گریڈ20کی اسامی پر پرنسپل کی اسامی کا بھی اضافی چارج دیدیا گیا۔
دریں اثناء ذرائع کے مطابق فہرست میں گریڈ19کے متعددافسران کے نام شامل نہیں جوتاحال اوپی ایس گریڈ20کی اسامی پر تعینات ہیں ان میں سندھ ٹی بی کنٹرول پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹربھی شامل ہیں،واضح رہے کہ کراچی میں ای ڈی او ہیلتھ کی جگہ ڈائریکٹرہیلتھ سروسز اورپانچوں اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی بھی تعیناتیاں نہیں کی جاسکی۔