سیکریٹری کے رخصت پرجاتے ہی محکمہ تعلیم میں اقربا پروری شروع
سفارشی ڈائریکٹرکوہٹایانہ جاسکا، کالج کیڈرمیں گریڈ 20 کی ترقیوں میں بے ضابطگیاں.
سفارشی ڈائریکٹرکوہٹایانہ جاسکا، کالج کیڈرمیں گریڈ 20 کی ترقیوں میں بے ضابطگیاں. فوٹو: فائل
صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکے ایک ماہ کے لیے رخصت پرجاتے ہی محکمہ تعلیم میں بدانتظامی اوراقربا پروری عروج پرپہنچ گئی ہے۔
عدالتی احکامات کے باوجود او پی ایس پرتعینات سفارشی افسر ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی ممتاز اجن کو تو ہٹایا نہیں جا سکا تاہم اب کالج کیڈر میں گریڈ20 کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے اور محکمہ تعلیم کی سفارش پرحکومت سندھ کی جانب سے ''پرموشن اورپوسٹنگ آرڈر'' میں کلیئرپوسٹ کے حامل اساتذہ کی ترقیاں اورتقرریاں روک کر''فیوچرپوسٹنگ'' کے حامل سفارشی اساتذہ کوترقیاں اور تقرریاں دی جارہی ہیں۔
اس بات کاانکشاف گریڈ20 کی ترقیوں کیلیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ہوا جس میں محکمہ جاتی سنیارٹی لسٹ کونظراندازکرتے ہوئے سینئرکے بجائے جونیئراساتذہ کوترقیاں اورتقرریاں دی جارہی ہیں، سابق حکومت نے2 ماہ قبل کالج کیڈرکے70سے زائد اساتذہ کو''بورڈ ون'' کے ذریعے گریڈ20 میں پروفیسرکے عہدے پر ترقیاں دی تھیں، اس اجلاس کے ''منٹس'' بھی سینیارٹی کے مطابق ہی جاری کیے گئے۔
جس میں سینئراساتذہ کے نام کلیئرپوسٹوں پر جبکہ ترقی کے منتظرجونیئراساتذہ کے نام فیوچر پوسٹنگ کے لیے فہرست میں شامل کیے گئے تاہم اب تک چند اساتذہ کی ترقی اورتقرریوں کے نوٹیفکیشن ہی جاری ہوسکے ہیں، جن میں عبدالقیوم منگی اورشکیل احمد کے نام فیوچر پوسٹنگ کی فہرست میں ہونے کے باوجود انھیں ترقی کے بعد تقرریاں بھی دے دی گئیں عبدالقیوم منگی کانام سینیارٹی لسٹ میں 63ویں نمبرپرجبکہ شکیل احمدکانام اسی فہرست میں 54نمبرپرہے تاہم درجنوں سینئراساتذہ کوترقیوں اورتقرریوں میں نظراندازکرتے ہوئے من پسند اساتذہ کونواز دیاگیاپروفیسرشکیل ا حمد کوریجنل ڈائریکٹرکالجز حیدرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔