کراچی میں فائرنگ کے واقعات سب انسپکٹر سمیت 6 افراد ہلاک
رضویہ میں مکینک، الیاس گوٹھ میں مستری نشانہ بنا،اورنگی سے لاش ملی،نارتھ کراچی میں خاتون زخمی
رضویہ میں مکینک، الیاس گوٹھ میں مستری نشانہ بنا،اورنگی سے لاش ملی،نارتھ کراچی میں خاتون زخمی فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت6 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کیفے تسکین کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر 45 سالہ سدرو ابڑو ولد حبیب اللہ ابڑو ہلاک جبکہ اس کی بیٹی 9 سالہ آصفہ زخمی ہوگئی۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ صابر خان کے مطابق سدرو اپنی بیٹی کو موٹر سائیکل پر اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، مقتول آرام باغ تھانے میں تعینات تھا۔ مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
محکمہ پولیس کی جانب سے مقتول کے ورثا کو مروجہ مراعات دینے کا بھی اعلان کیا گیا، نماز جنازہ کے بعد میت لاڑکانہ روانہ کردی گئی۔ رضویہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ سید محمد حفیظ ولد سید محمد نعیم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او نوید ناصر کے مطابق مقتول 400 کوارٹرز میں اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، مقتول موٹر سائیکل مکینک تھا ، ایس ایچ او نے مقتول کی کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے وابستگی سے انکار کیا ۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ محمد اکمل ولد محمد بچن ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول اتوار کی شام 6 بجے گھر سے نکلا تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا پیر کو لاش مل گئی ، مقتول راج مستری تھا ، پولیس نے مقتول کے بھانجے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 میں ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، پولیس نے لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے۔منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ محمود خان ولد محمد اسلم ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول علاقے کا رہائشی اور نجی اسکول میںچوکیدار تھا ، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیاہے۔ رسالہ کے علاقے لارنس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حمید نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان ولد پرویز زخمی ہوگیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ رخسانہ زخمی ہوگئی۔
الفلاح کے علاقے عظیم پورہ ملیر ندی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نثار زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو ہیں جو ندی کے قریب لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر انھوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے جسے اس کا ساتھی لیجانے میں کامیاب ہوگیا۔منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں واقع اسنوکر کلب پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد 30 سالہ محمد جاوید خان محسود اور 32 سالہ زاہد خان محسود زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کوعباسی شہید، سول اور جناح اسپتال لایا گیا۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ آفتاب ولد اسمٰعیل ہلاک ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، ایس ایچ او شبیر اعوان کے مطابق مقتول کو اس کے گھر کے قریب ہی سر پر گولی مار کر نشانہ بنایا گیا۔