بھارت میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی 4 سالہ بچی دم توڑ گئی
متاثرہ بچی کو مبینہ طور پر ایک 35 سالہ شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچی بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر ناگ پور کے کیئراسپتال میں زیرعلاج تھی جہاں اس کی حالت پیر کو اچانک خراب ہونا شروع ہو گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔ فوٹو: فائل
بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی 4 سالہ بچی 2 ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زیادتی کا نشانہ بنائی گئی معصوم بچی بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر ناگ پور کے کیئر اسپتال میں زیرعلاج تھی جہاں اس کی حالت پیر کو اچانک خراب ہونا شروع ہوگئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔
متاثرہ بچی کو 35 سالہ شخص نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد 18 اپریل کو اسے اس کے والدین نے ایک کھیت میں بیہوشی کی حالت میں پڑا پایا۔ بچی کو ابتدائی طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن حالت بگڑنے پر اسے 2 روز بعد ناگ پور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 15 اپریل کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ایک 5 سالہ بچی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد بھارت میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔