شردھا کپور کی فلم ’’عاشقی ٹو‘‘نے دھوم مچادی

ہالی وڈ فلم ’’آئرن مین تھری ‘‘کا مقابلہ کرتے ہوئے20.50کروڑ کمالیے

ہالی وڈ فلم ’’آئرن مین تھری ‘‘کا مقابلہ کرتے ہوئے 20.50 کروڑ کمالیے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم ''عاشقی ٹو''نے سلور شکرین پر دھوم مچادی، فلم نے صرف تین روز میں 20.50 کروڑ روپے کمالیے ۔

بتایا گیا ہے کہ ہالی وڈ فلم ''آئرن مین تھری ''کا مقابلہ کرتے ہوئے شکتی کپور کی بیٹی کی اس فلم نے ریکارڈ بزنس شروع کیا ہے۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ شردھا کپور کی یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شردھا کپور نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔




اس فلم کی کہانی اور اسکرپٹ بہت مضبوط ہے ،پرانی فلم ''عاشقی ''کی طرح اس میں بھی میوزک کے حوالے سے زیادہ کام کیا گیا ہے ۔بلکہ عاشقی سے زیادہ گیت فلم 'عاشقی ٹو'میں شامل کیے گئے ہیں ۔فلم بینوں کا سینماگھروں پر رش ہے اور یہ روز بروز بڑھ رہا ہے جس سے اس کے بزنس کو بھی چارچاند لگ جائیں گے ۔
Load Next Story