نوکوٹ حیسکو عملے کی لاپرواہی کے باعث نوجوان ہلاک
تیز ہوائیں چلنے سے کھمبے جھک گئے تھے، سلیم گرے تاروں کی زد میں آ گیا
نوجوان زرعی زمینوں سے واپس آ رہا تھا کہ حیسکو کی11ہزار کلو واٹ بجلی کی نیچے لٹکتی تاروں کی زد میں آ گیا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل
ISLAMABAD/لاہور:
نوکوٹ کے نواحی گاؤں میں حیسکو کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب 25 سالہ محمد سلیم آتیلا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
نوجوان زرعی زمینوں سے واپس آ رہا تھا کہ حیسکو کی11ہزار کلو واٹ بجلی کی نیچے لٹکتی تاروں کی زد میں آ گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق 15روز قبل تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کے کھمبے جھکنے سے 11ہزارکلو وات تاریں لٹک گئی تھی، جس کی اطلاع حیسکو نوکوٹ کو دی تھی، لیکن حیسکو کے عملے نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد حیسکو نوکوٹ نے بجلی کی فراہمی بند کر دی، لیکن کچھ دیر بعد ہی کھمبوں اور لٹکی ہوئی تاروں کو درست کیے بغیر ہی دوبارہ بجلی بحال کر دی۔