الیکشن کمیشن انتخابات کو سبوتاژ کررہا ہےمعراج الہدیٰ

جعلی مینڈیٹ تھوپنے اور انتخابات یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،پریس کانفرنس.

جعلی مینڈیٹ تھوپنے اور انتخابات یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،پریس کانفرنس. فوٹو: ایکسپریس نیوز

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور این اے 245 سے امیدوار ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن ووٹروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے ووٹروں کو انتخابی عمل سے دور اور مشکلات سے دوچار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،الیکشن کمیشن سابقہ حکمراں قیادت کو تحفظ دینے کی کوشش کررہا ہے اگر عوام کی رائے کے برعکس کراچی پر ایک بار پھر جعلی مینڈیٹ تھوپنے اور انتخابات کویرغمال بنانے کی کوشش کی گئی تو یہ اقدامات سیاسی تحریک کو جنم دینے کا باعث بنیں گے۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے نامزد انتخابی امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا،ڈاکٹر معراج الہدی نے کہاکہ پولنگ اسکیم کا گزٹ ابھی تک امیداروں کے پاس نہیں پہنچا،الیکشن کمیشن1 اور 2 گریڈ کے ایسے ملازمین کو مقرر کر رہاہے۔

جنھیں سابق حکمراں جماعت نے بھرتی کیا تھا ٹھپہ مافیا کی مدد کیلیے چھوٹے نجی اسکولوں اور 120 گز اور60 گز کی عمارتوں میں 6 سے 8 ہزار تک کے ووٹروں کو ڈالا گیا ہے اور ایسی آبادیاں جہاں سے مزاحمت دیکھنے میں آئی تھی ان آبادیوں کو مشکلات سے دوچار کیا جارہا ہے اور کئی کئی کلومیٹر دور پولنگ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں،پری پول ریگنگ کھل کر سامنے آگئی ہے اور الیکشن کمیشن خود انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے،قاعدے ضابطے اور قوانین کی موجودگی کے باوجود ان قوانین اور ضابطوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
Load Next Story