’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ون ڈے کرکٹ کی نصف سنچری مکمل
یکم مئی 1963کو لنکا شائر اور لیسٹر شائر کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا.
یکم مئی 1963کو لنکا شائر اور لیسٹر شائر کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا. فوٹو: اے ایف پی
ون ڈے کرکٹ بدھ کو 50 برس کی ہوگئی، یکم مئی 1963کو لنکا شائر اور لیسٹر شائر کے درمیان 65، 65 اوورز پر مشتمل پہلا میچ کھیلا گیا تھا، پہلا انٹرنیشنل مقابلہ 1971 میں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اپنے وقت میں تہلکہ مچانے والے فارمیٹ ون ڈے کے آغازکو بدھ کے روز 50 برس مکمل ہوگئے۔ عام طور پر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس طرز کا آغاز 1962 میں ہوا جب مڈل لینڈز میں لیسٹرشائر، ناٹنگھم شائر، ڈربی شائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان ایک ٹورنامنٹ کھیلا گیا مگر یہ دراصل ایک نئے فارمیٹ کی آزمائش تھی، پہلا حقیقی ون ڈے اگلے برس یعنی یکم مئی 1963کو کھیلا گیا، جب لنکا شائر کا مقابلہ ایک پلے آف میچ میں لیسٹر شائر سے ہوا تھا۔ اس وقت میچ 65 اوورز فی سائیڈ پر مشتمل تھا، ایک مقابلے میں مجموعی طور پر 130 اوورز ہوتے تھے جبکہ سلو اوور ریٹ اور کھیل کو غیرضروری طور پر روکنے کی وجہ سے یہ مقابلے صبح سویرے شروع ہوتے اور شام ڈھلے تک کھیلے جاتے تھے۔
پہلا میچ لنکا شائر نے 101 رنز سے جیتا، خیال تو یہ تھا کہ اس میں بہت ہی کم اسکور بنے گا مگر حیران کن طور پر میزبان سائیڈ نے 9 وکٹ پر 304 رنز بنائے جس میں پیٹر مارنیر کے 121 رنز بھی شامل تھے۔ اس وقت ون ڈے کرکٹ بہت مختلف بلکہ فرسٹ کلاس میچ جیسی ہی تھی، جس میں سلپ اور گلی میں فیلڈرز ہوتے اور زیادہ تر سنگل رن روکنے کی کوشش کی جاتی ، بائونڈریز پر فیلڈرز کھڑا کرنے کا فیصلہ بعد میں سامنے آیا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 جنوری 1971 کو میلبورن میں کھیلا گیا جو میزبان کینگروز نے 5 وکٹ سے جیت لیا تھا۔ اس طرز کے سب سے زیادہ 811 انٹرنیشنل میچز آسٹریلیا نے کھیلے ہیں، بھارت 817 میچز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان اب تک 785 میچز کھیل کر تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔