کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کرینگے چیئرمین پیمرا کی یقین دہانی
ملک فرقان اور کیپٹن ( ر) جبار کی سربراہی میں کیپ کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو
لوپ ہولڈرز سے سی ڈیز چلانے کے پیسے نہ لیے جائیں، کیبل آپریٹرز کے لائسنس بحال کیے جائیں، کیپ ۔ فوٹو : فائل
آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن (کیپ ) کے وفد نے مرکزی صدر ملک فرقان غیاث اور سنیئر صدر کیپٹن ( ر) جبار کی سربراہی میں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد سے ملاقات کی اور کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر کیپ کے نمائندہ وفد نے چیئرمین پیمرا سے مطالبہ کیا کہ لوپ ہولڈرز سے سی ڈیز چلانے کیلیے پیسے نہ لیے جائیں اور خیبر پختونخوا میں منسوخ کیے جانے والے 25کیبل لائسنس بحال کیے جائیں۔ جس پر چیئرمین پیمرا نے انھیں مطالبات پر بات چیت کیلیے دوبارہ ملاقات کی دعوت دی اور ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا۔
چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد نے کہا کہ بھارتی چینلز دکھانا اور چلانا غیرقانونی ہے۔ ایسا کرنے سے لوکل ٹیلنٹ، ٹی وی اور فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچتا ہے اس لیے میری تمام کیبل آپریٹرز سے درخواست ہے کہ وہ بھارتی چینلز کو پروموٹ نہ کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ تمام معاملات بات چیت سے حل کیے جائیں اسی لیے امید ہے کہ آئندہ ہفتے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں ان کے مسائل اور شکایات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین پیمرا نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی تمام اسٹیک ہولڈرز کریں تاکہ شفاف انتخابات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلز پر چلنے والے سیاسی جماعتوں کے اشتہارات اور خرچ کی تفصیل مانگی تھی جس پر انھیں روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین پیمرا اور کیبل آپریٹرز کے درمیان ملاقات میں انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی بات چیت کی گئی۔
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں مرکزی صدر کیپ ملک فرقان غیاث اور سنیئر صدر کیپٹن (ر) جبار کے علاوہ غفران مجتبٰی چیئرمین کیپ، صادق لاکھانی سنئیر وائس چیئرمین سندھ، زبیر خالد سنیئر وائس چیئرمین کیپ، عمران ندیم مرکزی جنرل سیکریٹری، رانا زاہد چیئرمین پنجاب، رانا ایوب جنرل سیکریٹری پنجاب، عمران نبی صدر خیبر پختونخوا، حافظ اسد جنرل سیکریٹری خیبر پختونخوا، بابر بھٹی انفارمیشن سیکریٹری کیپ، چیئرمین بلوچستان عامر پراچہ، سعید شاہ اور معین الدین بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کو یقین دلایا اور الیکٹرانک میڈیا کی ترقی میں ان کے کردار پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔