لاڑکانہ سکھر سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش
لاڑکانہ میں طوفانی بارش، بچی سمیت 3خواتین جاں بحق، 16 افراد زخمی
لاڑکانہ میں طوفانی بارش، بچی سمیت 3خواتین جاں بحق، 16 افراد زخمی فوٹو : فائل
لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا۔
سکھر میں بارش کاآغاز ہوتے ہوئے وسیع علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ منگل اور بدھ کی شب سکھر اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
تیز آندھی کے بعد شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے سکھر شہر اور روہڑی کے درمیان سفر کرنے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لاڑکانہ میں طوفانی بارش سے گھروں کی دیواریں گرنے سے بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیواریں گرنے سے 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔