شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ خطرناک ہوگا منورحسن

دارالعلوم کراچی پررینجرزکے چھاپے،انتظامیہ کوہراساں اور2طلبہ کوگرفتار کرنیکی مذمت

دارالعلوم کراچی پررینجرزکے چھاپے،انتظامیہ کوہراساں اور2 طلبہ کوگرفتار کرنیکی مذمت۔ فوٹو آئی این پی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ خطرناک ہوگا، منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ آج کے بعض قومی اخبار ات میں کور کمانڈرکانفرنس کے حوالے سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ عیدکے بعد شمالی وزیرستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔


انھوں نے کہاکہ یہ آپریشن انتہائی مہلک ثابت ہوگا اور اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے پھر یہ سلسلہ صرف شمالی وزیرستان تک محدود نہیں رہے گا،امریکا کافی عرصے سے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیلیے دبائو ڈال رہاتھا ہماری فوج اور حکومت کی طرف سے اس کی مزاحمت کی جارہی تھی بالآخر فوج نے امریکی دبائو کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔

اس کے بعد امریکیوں کا مطالبہ ہوگاکہ اب جنوبی پنجاب میں فوجی آپریشن کیا جائے کیونکہ دہشت گرد وہاں پہنچ گئے ہیں ، دریں اثناء سید منور حسن نے مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کے مدرسہ دارالعلوم کراچی پر رینجرز کے چھاپے،مدرسے کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے اور دو طلبہ کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
Load Next Story