بلدیہ جنوبی میں رین ایمرجنسی نافذ مرکزی دفتر میں سینٹر قائم

شہری ہنگامی مرکزکے فون نمبر 99211390، 99211429 پر رابطہ کر سکتے ہیں

عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، افسران فیلڈمیں حاضری یقینی بنائیں، چیئرمین ملک فیاض فوٹو:فائل

چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض نے محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے متوقع بارشوں کی پیش گوئی پر ممکنہ نقصانات سے بچاؤ، برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع جنوبی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔


یہ اعلان انھوں نے بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفتر میں مون سون بارشوں کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا اس موقع پر یو سی 12 کے چیئرمین حبیب حسن، میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن، ایس ای عبدالرزاق جونیجواور محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہا کہ بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفتر واقع رفیقی شہید روڈ نزد حقانی چوک پر رین ایمرجنسی سینٹر فون نمبر 99211429، 99211390 قائم کر دیا گیا ہے جو 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے مسلسل کام کرے گا اس کے علاوہ ورکشاپ نشتر نے کہاکہ کراچی کے لوگ صدر پاکستان سے سوال کررہے ہیں کہ آپ کا تعلق برنس روڈ سے ہے اتنے سالوں میں آپ نے کراچی کو کیا دیا۔
Load Next Story