معطل زمبابوین آفیشل نے معلومات مٹاکرموبائل فون آئی سی سی کو دے دیا

موبائل میری ذاتی پراپرٹی ہے اور اس میں میری پرائیویٹ چیزیں موجود تھیں

معطل زمبابوین آفیشل نے معلومات مٹاکرموبائل فون آئی سی سی کو دے دیا فوٹو: فائل

زمبابوے کرکٹ کے معطل آفیشل نے معلومات مٹانے کے بعد اپنا موبائل فون آئی سی سی کے حوالے سے کردیا۔


اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے دوران اینوک آئیکوپ سے موبائل مانگا مگر انھوں نے دینے سے انکار کردیا جس پر انھیں تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔ پھر آئنکوک نے معلومات ڈیلیٹ کرنے کے بعد موبائل فون آئی سی سی کے سپرد کردیا۔

انھوں نے کہا کہ موبائل میری ذاتی پراپرٹی ہے اور اس میں میری پرائیویٹ چیزیں موجود تھیں، میں نے وکیل کے مشورے پر صرف ذاتی چیزوں کو ہی مٹانے کے بعد موبائل آئی سی سی کو دے دیا ہے۔ عالمی گورننگ باڈی پہلے ہی زمبابوے کے ایک اور آفیشل راجن نائیر پر فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے 20 برس کی پابندی عائد کرچکی ہے۔
Load Next Story