بے عزتی کی وجہ سے ایرانی فٹبالر 23 برس کی عمر میں ہی ریٹائر

قومی ٹیم کی نمائندگی میرے لیے اعزاز تھا مگر میں بھاری دل کے ساتھ اسے الوداع کررہا ہوں، آزمون

قومی ٹیم کی نمائندگی میرے لیے اعزاز تھا مگر میں بھاری دل کے ساتھ اسے الوداع کررہا ہوں، آزمون۔ فوٹو : فائل

ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ سے اخراج پر ہونے والی بے عزتی کی وجہ سے ایرانی اسٹرائیکر سردار آزمون نے صرف 23 برس کی عمر میں ہی انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کا اعلان کردیا۔


سردار آزمون کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ گول اسکورر رہے مگر ورلڈ کپ کے تینوں میچوں میں جادو نہیں جگا پائے، جس کے بعد انھیں شائقین کے شدید ردعمل کا سامناکرنا پڑا۔

آزمون نے کہاکہ قومی ٹیم کی نمائندگی میرے لیے اعزاز تھا مگر میں بھاری دل کے ساتھ اسے الوداع کررہا ہوں، میری والدہ شدید بیمار اور لوگوں کی باتوں سے انھیں مزید تکلیف پہنچ رہی ہے، اس لیے میرے لیے اب ٹیم میں رہنا ممکن نہیں ہے۔
Load Next Story