فاروق ستار کا الیکشن نہ لڑنے کی خواہش کا اظہار

2018 کے انتخابات ہمارے لیے آزمائش ہیں، ایک ہی ایم کیو ایم پاکستان ہے جس کا نشان پتنگ ہے، سربراہ ایم کیو ایم

2018 کے انتخابات ہمارے لیے آزمائش ہیں، ایک ہی ایم کیو ایم پاکستان ہے جس کا نشان پتنگ ہے، سربراہ ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اگلے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر خان، فیصل سبزواری کی طرح صرف ایم کیو ایم کی انتخابی مہم چلانا چاہتے ہیں۔


پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے امیدواروں کو ٹکٹ دینے اور ان کی لسٹ تیار کرنے کی ذمے داری خالد مقبول صدیقی کو دے دی ہے، 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات ہمارے لیے آزمائش ہیں، ایک ہی ایم کیو ایم پاکستان ہے جس کا نشان پتنگ ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن میں ہمیں کئی مشکلات کا سامنا ہے، لندن کے بائیکاٹ پر بھی ہماری نظریں ہیں، اگر انتخابی مہم کے دوران ہمارے لیے رکاوٹیں پیدا کی گئیں، ہمارے دافتر واپس نہیں دیے گئے، چھاپے اور گرفتاری کا بلا جواز سلسلہ جاری رہا تو ہم ہر پہلو کو مانیٹر کر کے دوسرے آپشن پر بھی غور کرسکتے ہیں۔
Load Next Story