بینظیرکی قبرکا ٹرائل نہیں ہونے دینگے بیرسٹرسلطان
کسی کو وزیراعظم اورکسی کو صدر بنوایا،میرے پاس کوئی عہدہ نہیں،صحافیوںسے گفتگو
کسی کو وزیراعظم اورکسی کو صدر بنوایا،میرے پاس کوئی عہدہ نہیں،صحافیوںسے گفتگو۔ فوٹو فائل
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قبر کا ٹرائل نہیں ہونے دینگے پیپلز پارٹی اصولی موقف پر قائم ہے جتنے بھی وزراء اعظم قربانی دینگے کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور فیصلے مانتے ہیں۔
پارٹی کا حصہ ہوں لیکن کرپشن اور خرابی کیخلاف آوازاٹھا کے رہونگا کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے جدوجہد جاری رکھونگا آزاد کشمیر میں حالی الیکشن کے دوران بھرپور مہم چلا کر کسی کو وزیر اعظم اور کسی کو صدر بنوایا میرے پاس کوئی عہدہ نہیں لیکن عہدے والوں سے زیادہ عزت و پذیرائی ملتی ہے مسئلہ افغانستان کا حل اور مسئلہ کشمیر ممکن ہے مسئلہ کشمیر حل ہو گا تو مسئلہ افغانستان حل ہو گا اگرریجن میں امن چاہیئے تو مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
کشمیریوں نے مسلح جدوجہد ترک کر دی اب انٹرنیشنل کمیونٹی اور خود بھارت مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کرے اگر معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا گیا اور بھارت نے انسانی حقوق کی پامالی جاری رکھی تو ایک بار پھر مسلح جدوجہد شروع ہوجائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے سانحہ گرہون افسوسناک ہے اعلیٰ ذمے داران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان جلد گرفتار ہونگے معاملہ سے آگاہ ہوں۔