اعلان کے باوجود تلہارمیں پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں
پمپوں پر98کے بجائے106روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے،مالکان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے پٹرول فی لیٹر98روپیہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن تلہار کے پٹرول پمپوں پر اب تک 106روپیہ فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔ فوٹو: فائل
حکومتی اعلان کے باوجود تلہارمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں، عوام کا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول فی لیٹر98روپیہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن تلہار کے پٹرول پمپوں پر اب تک 106روپیہ فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے، پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہم کرائے کی مد میں لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں کیونکہ کمپنی ہمیں کوئی بھی اضافی ریلیف نہیں دیتی۔
جس کی وجہ سے ہم سرکاری قیمت سے 6روپیہ فی لیٹر زیادہ وصول کرتے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی ابھی تک کرائے کم نہیں کیے ہیں۔ شہریوں کے مطابق نگراں حکومت نے پٹرول مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے ۔
لیکن اس ریلیف سے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا ہے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور کرایوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔