غیرجمہوری عناصرکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگےبلاول
کچھ طاقتیں جمہوریت پسندجماعتوں کوانتخابات سے دور رکھنے کی سازشیں کررہی ہیں
کچھ طاقتیں جمہوریت پسندجماعتوں کوانتخابات سے دور رکھنے کی سازشیں کررہی ہیں۔ فوٹو: فائل
NEW DEHLI:
پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کچھ قوتیں جمہوریت پسند جماعتوں کوانتخابات سے دور رکھنے کی سازشیں کررہی ہیں لیکن ان عناصر کی سازشوں کوعوام اور جمہوریت کے استحکام کیلیے کوششیں کرنے والی جماعتوں کے تعاون سے ناکام بنادیاجائے گا۔
تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیاجائے گا۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ سیدقائم علی شاہ سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی،ایم کیوایم اوراے این پی متحد ہو کر موجودہ حالات کامقابلہ کریں گی اورمستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گی۔
انھوں نے ہدایت کی کہ سندھ کی سطح پرایم کیو ایم اور اے این پی سے رابطوںکومزیدمضبوط اورمستحکم کیاجائے اور موجودہ حالات کامقابلہ کرنے کیلیے مشترکہ حکمت عملی تیارکی جائے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں انتخابی مہم خصوصاً پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان ہونیوالے رابطوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔