یہودی ایجنٹ خاک نیا پاکستان بنائیں گے فضل الرحمن
نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کی نسل یہودی ماحول میں پل رہی ہے.
دہشتگردی کو داخلی مسئلہ قرار دینے والے مقتدر حلقے ہی اسے پاکستان لائے۔ فوٹو: فائل
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر اور این اے27،25،24سے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 1947 اور 1970 میں محض نعروں پر اعتبار کیا گیا،آج پھر نعرے لگ رہے ہیں ، یہودی ایجنٹ خاک نیا پاکستان بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ ،ٹانک، لکی اور تونسہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران کیا۔ فضل الرحمٰن نے کہا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ لگانے والوں کی اپنی نسل یہودی ماحول میں پرورش پا رہی ہے جس کے اپنے بچے یہودی عبادت گاہوں میں جاتے ہوں وہ کیا خاک پاکستانی مسلمانوں کے لیے نیا پاکستان بنائیں گے۔
انھوں نے کہا عمران کی یہودی و قادیانی پشت پناہی سے متعلق ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے پاس ثبوت کیا ہیں تو ہم نے کہا کہ ہماری ذات سب سے بڑا ثبوت ہے کہ ہم نے کبھی کسی کیخلاف غلط بات نہیں کی۔ تونسہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج مقتدر حلقے دہشت گردی کو داخلی مسئلہ قرار دیتے ہیں لیکن دہشت گردی پاکستان میں لانے والے یہی حلقے ہیں۔