پاکستان میں اقلیتوں کو خطرات حد سے بڑھ گئے امریکی کمیشن
پاکستان پر دبائو بڑھایا جائے ورنہ مسئلہ بحران بن جائے گا، ہزارہ کمیونٹی کے سیکڑوںافراد نشانہ بنے، امریکی کمیشن
حکومت عیسائیوں، احمدیوں اور ہندوئوں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی، دیگر ملکوں میں بھی صورتحال پر تشویش. فوٹو: فیضان داود
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہا ہے کہ پاکستان پراقلیتوں کو مذہبی آزادی دینے کے لیے مزید دبائو بڑھایا جائے۔
اگرایسا نہ کیاگیاتو وہاں یہ مسئلہ بحران کی صورت اختیارکرلے گا،انتہاپسندوں نے ہزارہ کمیونٹی کے سیکڑوں افرادکوقتل کیا۔پاکستانی حکومت عیسائیوں، احمدیوں اورہندوئو ں کوتحفظ فراہم کرنے میں بھی مسلسل ناکام رہی۔ بدھ کو امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں چین، مصر، ایران، میانمر،سعودی عرب اوردیگرملکوں میں اقلیتوں کی سنگین صورتحال پربھی تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔
کمیشن نے حکومت کوتجویزدی ہے کہ پاکستان پراس حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے۔ پاکستان پر اقلیتوں کی بہتری کے اقدامات کے لیے دباو ڈالاجائے اوراگروہ اس میں ناکام رہے تواس پرپابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں اورفرقہ وارانہ تشدد اس سطح پرپہنچ گیاہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انتہاپسندوں نے ہزارہ کمیونٹی کے سیکڑوں افرادکوقتل کیا۔