سانگھڑ شازیہ مری کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ 4 کارکن زخمی
این اے 235 اور پی ایس 81 سے پی پی کے امیدوار بال بال بچ گئے، زخمی اسپتال داخل، مقدمہ درج کرلیا گیا
شازیہ مری اور محمد خان جونیجو مری فائرنگ سے بال بال بچ گئے. فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سابق صوبائی وزیر اور این اے 235 سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کی نامزد امیدوار شازیہ مری اور پی ایس 81 جام نواز علی سے امیدوار محمد خان جونیجو کی ریلی پر مخالفین کی فائرنگ، پتھراؤ، 4 کارکن زخمی، مقدمہ درج۔
اطلاعات کے مطابق تعلقہ جام نواز علی بیرانی میں پیپلزپارٹی کی نامزد امیدوار این اے 235 سے شازیہ مری اور پی ایس 81 نواز علی کے امیدوار محمد خان جونیجو کی ریلی پر مخالفین نے فائرنگ اور پتھراؤ کیا جس سے 4 کارکن میرل مری، ہاشم، محمد جمن مری اور بابو کوری زخمی ہوگئے جنھیں تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم میں پہنچایا گیا۔
شازیہ مری اور محمد خان جونیجو مری فائرنگ سے بال بال بچ گئے، بیرانی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرادی گئی، محمد خان جونیجو اور شازیہ مری نے چیف الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشن کو فیکس ارسال کردیے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
فنکشنل مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی ایس81 جام مدد علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مخالفین اپنی شکست دیکھ کر ڈرامے کرکے ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ یہ الیکشن ملتوی کرانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ پی ایس 79 سے مسلم لیگ ق کی امیدوار امین ناصرہ چوہدری نے شازیہ مری کی ریلی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔