11مئی پی پی اورجمہوریت کی فتح کا دن ہوگا فہمیدہ مرزا

جعلی ڈگری والوں کااحتساب عوام کریں گے،مختلف علاقوں کا دورہ،کارنر میٹنگز سے خطاب

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جس نے ہمارے قافلے میں شامل ہونا ہے تو 11مئی سے پہلے شامل ہو جائے۔ فوٹو: فائل

این اے225بدین سے پیپلزپارٹی کی امیدوار اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پی ایس57ٹنڈوباگو کے امیدوار بیرسٹر حسنین مرزا کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دیھ جرکس میں انتخابی دفتر کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ11مئی کو عوام، جمہوریت اور پیپلز پارٹی کی فتح ہوگی۔


ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اگر کسی نے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی تو عوامی سیلاب اس کو بہا کر لے جائے گا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جس نے ہمارے قافلے میں شامل ہونا ہے تو 11مئی سے پہلے شامل ہو جائے اب کسی مفاد پرست کو پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔


انھوں نے کہا کہ بدین کے عوام کی نظریں عدالتوں پر ہیں کہ وہ بدین کے عوام کو جعلسازوں سے نجات دلوائیں ،دوسری صورت میں عوام11مئی کو ان جلعسازوں کا خود احتساب کریں گے۔
Load Next Story