گریڈ ٹوکرکٹ پی ٹی وی کی ٹیم چیمپئن بن گئی
فائنل میں کے ای ایس سی کو 5 وکٹ سے شکست، ذیشان، نواز اور رضوان کی ففٹیز
فائنل میں کے ای ایس سی کو 5 وکٹ سے شکست، ذیشان، نواز اور رضوان کی ففٹیز۔ فوٹو: فائل
پی ٹی وی کی ٹیم گریڈ ٹو سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی، فائنل میں کے ای ایس سی کو5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فاتح سائیڈ نے288 رنزکا ہدف ذیشان مشتاق، نواز احمد اور رضوان کی نصف سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے 5 وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کو2 اور رنرز اپ کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی، فائنل کے مین آف دی میچ کے ای ایس سی کے بسم اللہ خان20 ہزار روپے کے حقدار ٹھہرے، کے ای ایس سی کے اکبر الرحمان(720 رنز) ایونٹ کے بہترین بیٹسمین اور43 وکٹیں لینے والے عمر ایسوسی ایٹس کے رضوان اکبر بہترین بولر قرار پائے، بیسٹ فیلڈر کا ایوارڈ ٹورنامنٹ کے دوران 12 کیچ تھامنے والے کے ای ایس سی کے محمد وقاص کو دیا گیا، وکٹوں کے پیچھے29 شکار کرنے والے کے ای ایس سی کے جاوید منصوربہترین وکٹ کیپر رہے، چاروں پلیئرز کو بھی20 ہزار روپے فی کس سے نوازا گیا۔
قبل ازیں میرپور اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکے میں288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پی ٹی وی کی ٹیم کوآخری روز 158 رنز درکار جبکہ8 وکٹیں باقی تھیں، اس اہم موقع پر ذیشان مشتاق نے81 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلتے ہوئے ایک اینڈ مضبوطی کے ساتھ سنبھالے رکھا، نواز احمدنے63 اور رضوان احمد نے54رنز بنا کر بھرپور ساتھ دیا اورٹیم کو فتح دلا دی، ناکام سائیڈ کے ارون لال اور تابش خان نے2,2 وکٹوں کا بٹوارا کیا، یاد رہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی،بسم اللہ خان نے سب سے زیادہ82 رنز بنائے تھے، محمد عباس نے5 وکٹیں لیں۔
پی ٹی وی نے316رنز اسکور کرتے ہوئے پہلی اننگز میں108 رنز کی سبقت حاصل کی، دوسری باری میں بیٹسمینوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 395 رنز بنا کر فاتح سائیڈ کے سامنے288 رنز کا ہدف رکھا، بسم اللہ خان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور85 رنز بنائے،سعد علی نے ناقابل شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ پی ٹی وی کے بیٹسمینوں نے مشکل ہدف کو 5 وکٹ گنوا کر 75.4 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔میچ میں پی ٹی وی کے محمد عباس نے 8 اور کے ای ایس سی کے تابش خان نے7 وکٹیں لیں۔