وسائل کی کمی کو بہتر تربیت سے پورا کرنا ہوگا نیول چیف
سیفٹی قوانین کو نظر انداز کرکے قیمتی جانوں کو ضائع نہیں کرسکتے،ایڈمرل سندیلہ
سیفٹی قوانین کو نظر انداز کرکے قیمتی جانوں کو ضائع نہیں کرسکتے،ایڈمرل سندیلہ فوٹو: فائل
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کہا ہے کہ نیول آپریشنز کی بہترین انجام دہی کے لیے سیفٹی اور آپریشنل تیار ی ایک دوسرے کیلیے لازم و ملزوم ہیں اور محفوظ رہنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم وقت کے ساتھ ساتھ پید ا ہونے والے خطرات سے پوری طرح آگاہ رہیں۔
وہ جمعرات کو بحریہ آڈیٹوریم میں سالانہ سیفٹی ریوائیو برائے سال 2012 کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم سیفٹی قوانین کو نظر انداز کرکے قیمتی جانوں اور بیش قیمت سازوسامان کے نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم ایک ترقی پذیر ملک ہیں اور قوم اپنے وسائل سے ایک خطیر رقم مسلح افواج پر خرچ کرتی ہے۔
قومی سطح پر وسائل کی انتظامی صورتحال سے قطع نظر ہمیں وسائل کی کمی کا سامنا رہے گا ، لہٰذااس کمی کو ہمیں بہتر ٹریننگ اور سیفٹی سے متعلق اضافی آگاہی کے ذریعے پورا کرنا ہوگا، دوسری جانب اس بات کو سمجھنا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ سیفٹی کی بہت زیادہ فکر کہیں ہمیں بزدل نہ بنادے، ہمیں ہمیشہ نڈر ، تخلیقی سوچ کا حامل اور حقیقت پسند رہنا ہے۔ قبل ازیں بحریہ آڈیٹوریم آمد پر کمانڈ ر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔