11مئی کوعوام دہشتگردوں کے حامیوں کومسترد کردینگےاے این پی
باچا خان کے سپاہیوں نے ملک بھر میں شہریوں پربم حملے کرنیوالوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا
انتخابی امیدوارعبدالرحمن،امان محسود،سعید خان کالالہ آباد میں شہریوں سے خطاب۔ فوٹو: فائل
اے این پی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے امن کے قیام کیلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اوردھرتی پر امن کے مکمل قیام تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
قوم کو 11مئی کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا ان کے مخالفین کا ساتھ دیںگے دہشت گرد قوم کو تباہ کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردوں کے خاتمے پر فخر محسوس کرتی ہے،باچا خانؒ کے سپاہیوں نے ملک بھر میں شہریوں پر بم حملے کرنیوالوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا،11مئی کوعوام دہشت گردوں کے حامیوں اور سرپرستوں کومسترد کردیں گے،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی این اے255 کے امیدوار عبدالرحمن اور پی ایس 128 کے امیدوار امان اللہ محسود نے مانسہرہ کالونی اور پی ایس 129 کے امیدوارسعید خان نے لالہ آباد میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مختلف برادریوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،اے این پی کے اعلامیے کے مطابق پی ایس 118 کے امیدوار حیدر علی خان نے شانتی نگر کرسچن پاڑہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی باچا خان کی صرف نام لیوا ہی نہیں بلکہ خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل بھی ہے،اس مو قع پر تمام کرسچن برادری نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ، اعلامیے کے مطابق جاموٹ قومی مومنٹ اور سندھ ساگر پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کندھ کوٹ پی ایس 17 کے امیدوار ملک یاسین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔