نجی اسپتال میں کینسر اور دیگر بیماریوں کی تشخیص کیلئے مشین نصب
مشین جسم کے مختلف اعضا سے نکلنے والی شعاعوں کو ریکارڈکرتی ہے۔
اس جدید ترین اور حساس نوعیت کی مشین کے ذریعے کسی بھی قسم کے کینسر، دل کے امراض، دماغی ٹیومرسمیت دیگر بیماریوں کی درست اوربروقت تشخیص کی جاسکے گی۔ فوٹو : ایکسپریس
پاکستان میں پہلی بارانسانی جسم میں موجودکینسرسمیت کسی بھی مرض کی تشخیص کے لیے PET-CT اسکین مشین نجی اسپتال میں نصب کردی گئی۔
اس جدید ترین اور حساس نوعیت کی مشین کے ذریعے کسی بھی قسم کے کینسر، دل کے امراض، دماغی ٹیومرسمیت دیگر بیماریوں کی درست اوربروقت تشخیص کی جاسکے گی، مشین کے ذریعے مریض کے جسم میں کینسریاکسی بھی بیماری کی تشخیص کیلیے مخصوص دواجوہری گلوکوز (F-18-FDG) دے کر ریڈیائی شعاعوں کے ذریعے انسانی جسم اوراس کے خلیوں کی مکمل تصویربنائی جاسکے گی اس جدید ترین مشین کاافتتاح آج ہفتے کوکیاجائے گاجبکہ مقامی ہوٹل میں مشین کی افادیت کے حوالے سے سیمیناربھی منعقدکیاجائیگا۔
جس میں معروف اونکالوجسٹ پروفیسرمنظور زیدی سمیت دیگر ماہرین خطاب کریں گے، معروف نیوروسرجن اورجناح اسپتال نیورو سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرعبدالستارہاشم نے بتایا کہ ملک میں پہلی بارنجی شعبے میں لگائی جانے والی انتہائی حساس نوعیت کے سٹی اسکین 64سلائس والی PET-CT مشین کے ذریعے پھیپھڑوں، سر، گردن، بڑی آنت ،خوراک کی نالی، غدودکے کینسر،تھائی رائیڈ،دماغی ٹیومراورسارکوما سمیت دیگر امراض یا کینسرکی بروقت اوردرست تشخیص کی جاسکتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس مشین کے ذریعے کینسرکے علاج کے دوران کیمو تھراپی کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا بھی پتا چلایا جاسکتاہے جبکہ کینسرکے مریض میں علاج مکمل ہونے کے بعد اس مشین کے ذریعے بیماری کے دوبارہ آثارظاہرہونے یا نہ ہونے کی بھی تشخیص کی جاسکتی ہے،یہ مشین جسم کے مختلف اعضا سے نکلنے والی شعاعوں کو ریکارڈکرتی ہے اور جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں،کینسرکے خلیوں اور ٹیومرکی مکمل نشاندہی کرتی ہے اس عمل میں صرف آدھاگھنٹہ لگتا ہے،ان کاکہنا تھا کہ یہ حساس نوعیت کی پی ای ٹی ۔سی ٹی مشین کراچی میں این ایم آئی اسپتال میں نصب کر دی گئی ہے۔