این ای ڈی یونیورسٹی انتخابات کے روز پرچہ شیڈول کر دیا گیا
بی ای سال دوئم اورسال چہارم کاپرچہ لیا جائے گا،یونیورسٹی کے فیصلے سے طلبا اور والدین میں بے چینی
این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 11مئی کوبی ای (بیچلرآف انجینئرنگ) کاپرچہ شیڈول کیے جانے کے سبب طلبہ وطالبات اوران کے والدین میں شدید بے چینی اور اضطراب پھیل گیاہے۔ فوٹو: فائل
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے جلد بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے عام انتخابات کے دن 11مئی کوامتحانی پرچہ شیڈول کردیا۔
یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے عجلت میں جاری کیے گئے شیڈول میں عام انتخابات کے روز 11مئی کومختلف شعبہ جات میں بی ای سال دوئم اورسال چہارم کاپرچہ شیڈول کردیا،یہ پرچہ 30اپریل سے شروع ہونے والے این ای ڈی یونیورسٹی کے سیمسٹرامتحانات کے سلسلے میں شیڈول کیاگیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 11مئی کوپہلے ہی عام تعطیل کانوٹیفکیشن بھی جاری کیاجاچکاہے۔
ادھراین ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 11مئی کوبی ای (بیچلرآف انجینئرنگ) کاپرچہ شیڈول کیے جانے کے سبب طلبہ وطالبات اوران کے والدین میں شدید بے چینی اور اضطراب پھیل گیاہے جمعہ کی دوپہرتک 11مئی کوشیڈول پرچے کی منسوخی کاکوئی نوٹیفکیشن یااعلامیہ جاری نہیں کیاگیاتھا۔
واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کاشعبہ امتحانات مجوزہ شیڈول تمام رئیس کلیات اور شعبہ جات کے سربراہوں کو بھجواتا ہے جبکہ رئیس کلیات کی منظوری کے بعدحتمی ٹائم ٹیبل جاری کیاجاتاہے تاہم اتنے طویل مرحلے سے گزرنے کے باوجود بھی کسی بھی سطح پراس بات پرغورنہیں کیاگیاکہ11مئی کوعام انتخابات کاانعقادہوناہے۔
''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پراین ای ڈی یونیورسٹی کے ایک افسرکاکہنا تھا کہ این ای ڈی یونیورسٹی نے اپناامتحانی شیڈول مارچ میں ہی طے کرلیاتھا جبکہ اس وقت عام انتخابات کی تاریخ کااعلان نہیں کیاگیاتھاتاہم اب شیڈول کے اجرا کے بعد یہ بعد سامنے آئی ہے کہ اسی روزانتخابات بھی ہیں لہٰذا اب پرچہ ری شیڈول کیاجارہاہے، امیدہے کہ جلد پرچہ کی منسوخی اورنئی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔