نوازشریف لوٹوں کے آسرے پر فتح کے دعوے کر رہے ہیں سسی
ٹھٹھہ کی ترقی پیپلز پارٹی ترجیحات میں شامل ہے،تمام منصوبوں کومکمل کیا جائے گا
سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ میں امن کا دعویٰ کرنے والے نوازشریف نے پنجاب میں انسانی حقوق کی پامالی کی. فوٹو: فائل
نوازشریف لوٹوں کے آسروں پربڑی تعداد میں سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہے ہیں مگر عوام انھیں رد کرچکے ہیں، ان خیالات کااظہار پی ایس85میرپورساکرو سے پیپلز پارٹی کی امیدوار سسی پلیجو نے ساکرو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں امن کا دعویٰ کرنے والے نوازشریف نے پنجاب میں انسانی حقوق کی پامالی کی، نواز لیگ صرف جی ٹی روڈ تک محدود ہے۔ الیکشن میں پنجاب کے اندر پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پی پی کی بنیاد عوام میں ہیں اورعوام ہی پیپلز پارٹی کوکامیاب کرتے ہیں، سازشی عناصر کو عبرتناک شکست دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے عوام کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جو منصوبے قدرتی آفات کے سبب مکمل نہیں ہوسکے ان کو مکمل کیا جائے گا اور عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کروڑوں مائوں، بہنوں کی دعائیں ہیں اور ان کی دعائوں کی بدولت پیپلز پارٹی کو نہ کوئی ختم کرپایا نہ یہ کرسکتا ہے۔
عوام اب لوٹوں کی سیاست کرنے والوں کو میدان سے بھاگنے بھی نہیں دیں گے۔ اس موقعے پر کچھی برادری کے سربراہ حسین کچھی، شورا برادری،خاصخیلی،عارفانی،خشک برادری کے سربراہوں نے سسی پلیجو کی حمایت کا اعلان کیا۔