نگراں حکومت کا مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہےگورنر سندھ

دنیا کی نظریں انتخابات پر لگی ہوئی ہیں،عشرت العباد کی جرمنی کے صحافیوں سے گفتگو

پہلی لایونیورسٹی کو دنیا کے صف اول کے قانونی تعلیمی اداروں میں مقام دلوایا جائیگا فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا بنیادی مقصد صاف ، شفاف ، منصفانہ اور پر امن ماحول میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات کو صاف شفاف بنانے کے لیے ضروری ہے کہ پر امن ماحول فراہم کیا جائے، سیکیورٹی کے مثبت انتظامات انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے، یہ بات انھوں نے گورنرہائوس میں جرمنی سے آئے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جو انتخابات کی مانیٹرنگ کیلیے پاکستان آئے ہوئے ہیں، گورنر نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان میںہونے والے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں ۔




سیکیورٹی کے خدشات اور چیلنجز کے باوجود تمام سیاسی پارٹیاں پر عزم ہیں کہ وہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی اور بتدریج عوام میں بھی انتخابات کے حوالے سے جذبہ بیدار ہو رہاہے، آنیوالی حکومت کو بہت سارے اہم فیصلے کرنا ہونگے جو ایک مستحکم جمہوری حکومت ہی کرسکتی ہے، یہ فیصلے ملکی معیشت، ٹیکسیشن اور سیکیورٹی کے حوالے سے ہیں۔

جن پر فوکس اپروچ کے ذریعے ان چیلنجز سے نمبرد آزما ہوا جاسکتا ہے، گورنر ہائوس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العبادخان کی موجودگی میں شہید ذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی آف لا اور سائٹ لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں قائم ہونیوالی ملک کی پہلی لا یونیورسٹی کو دنیا کے صف اوّل کے قانون کی تعلیم کے اداروں میں مقام دلوایا جائے گا۔
Load Next Story