شہباز شریف نے 5 برس ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں کیا پرویز الٰہی
سابق وزیر اعلیٰ میرے دور کے ترقیاتی کاموں پر نام لکھ کر عوام کو خوش کرتے رہے
گجرات یونیورسٹی کے فنڈز روکے گئے، پنجاب کو 5سو ارب کا مقروض کر دیا فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن میں عوام جاتی عمرہ کو ہلا کر رکھ دیں گے۔
شہباز شریف نے5 سالوں میں سوائے ڈرامہ بازی کے عوام کو کچھ بھی نہ کرکے دکھایا۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو 5سو ارب روپے کا مقروض کر دیا گیا۔ میرے دور حکومت میں جاری ہونے والے ترقیاتی کاموں پر اپنا نام لکھ کر عوام کو خوش کرتارہاہے۔
موضع چکوڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات میں مکمل اور جاری ہونے والے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر شہباز شریف بوکھلا جاتا ہے۔ اسی غصے کی بنا پر یونیورسٹی آف گجرات کے فنڈز روکے گئے۔