بھارتی عدالت نے پاکستانی خاتون کوبھارت چھوڑنے کاحکم دیدیا

نزہت جہاں نے 30سال قبل بھارتی شہری سے شادی کی اور بھارت میں ہی مقیم تھی

نزہت جہاں نے 30سال قبل بھارتی شہری سے شادی کی اور بھارت میں ہی مقیم تھی فوٹو: فائل

بھارتی عدالت نے ایک پاکستانی خاتون کو فوری طور پر بھارت چھوڑنے کا حکم دیدیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری نزہت جہاں نے 30سال قبل 1983ء میں بھارتی شہری گلفام سے شادی کی تھی اور وہ بھارت میں ہی مقیم تھی۔ نزہت اور گلفام کے خلاف بھارتی عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا تھا کہ نزہت جہاں بھارت میں نہیں رہ سکتیں۔




جمعے کودہلی کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج نریندر کمار نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نزہت جہاں فوری طور پر بھارت چھوڑ کر پاکستان چلی جائیں اب ان کے لیے تاخیرکا کوئی مارجن نہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد پاکستانی خاتون شہری نزہت جہاں نے عدالت سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اب پاکستان میں کوئی بھی نہیں لیکن جج نریندر کمار نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔
Load Next Story