کراچی میں فائرنگ تشدد سیاسی کارکن اور وکیل سمیت4 ہلاک

متحدہ کاسابق یونٹ انچارج پاپوش میں ماراگیا،ماڑی پورمیں سندھ بارکارکن جاں بحق،باپ زخمی

فوٹو: فائل

کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج،ہیڈکانسٹیبل اورسندھ ہائیکورٹ کے رکن سمیت 4افرادہلاک اور5زخمی ہوگئے۔

لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعدعلاقہ میدان جنگ بن گیا،اس دوران ایک ٹیکسی نذرآتش کردی گئی ،رینجرزنے ٹاگٹڈآپریشن کرکے 8 افرادکوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاپوش نگرکے علاقے چاندنی چوک پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 40 سالہ محمدرضوان عادل عرف اشو جاں بحق ہوگیا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 181 کا سابق انچارج تھا،مقتول جمعہ کی نماز کے بعداپنی موٹر سائیکل پر چاندنی چوک سے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

مقتول مکان نمبر 162/10 اورنگ آباد نزددارالسلام مسجد کا رہائشی اور 5 بچوں کا باپ تھا جبکہ تین بھائیوں میں دوسرے نمبرپرتھا،مقتول کی اسٹیٹ ایجنسی تھی جبکہ وہ کیبل آپریٹربھی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کارکن کے قتل کوکھلی دہشتگردی قراردیاہے اور کہاہے کہ شہرمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیاجارہاہے۔الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے رضوان عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے اور شہیدرضوان عادل کے لواھقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیاہے۔ماڑی پورروڈپرجناح برج کے قریب نامعلوم افرادنے کاررجسٹریشن نمبر AMX-702 پرفائرنگ کردی ۔


جس کے نتیجے میں32سالہ شکیل احمداوراس کا باپ50سالہ علی احمدجان شدیدزخمی ہوگئے ،دنوں کواسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ راستے ہی میں شکیل احمد دم توڑ گیا جبکہ علی احمد جان جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق علی احمدجان وکیل ہے اور جائیداد کے متعدد کیسز کی پیروی کررہے ہیں،مضروب علی احمد جان سینئرایڈووکیٹ اور سندھ ہائی کورٹ بارکے رکن ہیں جبکہ ان کا بیٹا مقتول شکیل علی جان ایڈووکیٹ اپنے والدکے ہمراہ ہی وکالت کرتے تھے جبکہ کراچی بارکے رکن تھے، ان کا دفتر سٹی کورٹ سے متصل عزیز چیمبر میں تھا،وہ گلبائی شیرشاہ کے رہائشی تھے۔



کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دکان پرفائرنگ سے کرائم برانچ کااہلکار40سالہ اورنگزیب ہلاک ہوگیا،وقوعہ کے وقت اورنگزیب ثناموٹرز مکینک پربیٹھاتھا کہ موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،مقتول علاقے کا ہی رہائشی تھا۔سپرہائی وے پر ینجرز ہیڈ کوارٹرز کے عقب میں حاجی عبدالکریم گوٹھ کی جھاڑیوں سے 2 روز پرانی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیااور لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔گڈاپ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر تقریباً 45 برس معلوم ہوتی ہے جوکہ شلوار قمیص میں ملبوس ہے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

لانڈھی نمبر 6 میں2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیرمیں تمام دکانیں و کاروباربند ہوگیا،دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 راہگیرفیروز اور اوصاف زخمی ہوگئے،مسلح تصادم کے دوران نامعلوم افراد نے ایک ٹیکسی کوبھی نذر آتش کر دیا،دونوں گروپوں کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے لیے کوئی بھی نہیں آیا اورنہ ہی پولیس کی جانب سے اب تک کوئی مقدمہ درج کیاگیا۔مسلح تصادم کے بعدپولیس اور رینجرز حرکت میں آئی اورموقع پرپہنچ کر صورتحال پر قابوپالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے8افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔شادمان ٹائون ایک نمبرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 48 سالہ وحیدظفرزخمی ہوگیا،مدینہ کالونی کے علاقے چوبیس مارکیٹ میں ٹیکسی اسٹینڈپر فائرنگ سے 30 سالہ محمدعمران زخمی ہوگیا،مضروب سائبر کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث رہاہے۔
Load Next Story