مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج اور مظاہرین میں جھڑپیں ایک نوجوان شہید
متعدد زخمی، 32 کشمیریوںکو سزائے موت کیخلاف لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کو بھوک ہڑتال کرنا تھی
متعدد زخمی، 32 کشمیریوں کو سزائے موت کیخلاف لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کو بھوک ہڑتال کرنا تھی فوٹو: رائٹرز
مقبوضہ کشمیرمیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک نوجوان شہیدجبکہ متعد د زخمی ہوگئے، یاسین ملک سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں راجوارہ کے مقام پر ایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا۔ پولیس نے محمد یاسین ملک، جاوید احمد میر اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو کو مول چند فلائی اوور کے قریب سے گرفتار کر کے ایک پرواز کے ذریعے سری نگر بھیج دیا گیا جہاں بھارتی انتظامیہ نے انھیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کر دیا ۔ یاسین ملک نے کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی میتوں کی واپسی کے مطالبے پر دبائو بڑھانے اوردوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے اہلخانہ اور مژھل جعلی مقابلے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے علاوہ 32کشمیریوںکو موت کی سزا سنانے کے خلاف نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کرنا تھی ۔
ادھر سرینگر کے علاقے مائسمہ میں یاسین ملک اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ راولپنڈی میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان اوردیگر نے نئی دہلی میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین یاسین ملک کی طرف سے اعلان کردہ 48گھنٹے کی پر امن بھوک ہڑتال کو سبوتاز کرنے، یاسین ملک سمیت 4قائدین کو گرفتار کر کے سری نگر منتقل کرنے کی پر زور مذمت کی ہے۔ دریں اثنا کل 5مئی کو دوپہر ساڑھے 12بجے پریس کلب اسلام آباد پرلبریشن فرنٹ راولپنڈی اسلام آباد برانچ ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کرے گی۔