نائجیریا میں مسلم عیسائی فسادات 37 افراد ہلاک متعدد زخمی

تصادم اس وقت شروع ہوا جب مسیحی افراد اپنے سربراہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے گزررہے تھے

ریاستی گورنر نے مزید کسی بھی تصادم سے بچنے کے لئے علاقے میں کرفیونافذ کردیا ہے فوٹو اے ایف پی

KARACHI:
نائجیریا کی ریاست ترابا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فسادات کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 30 شدید زخمی ہوگئے۔


غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم ریاست تراباکے قصبے وکاری میں اس وقت شروع ہوا جب مسیحی افراد اپنے سربراہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے ایک مسلم اکثریتی علاقے سے گزرے جس پر مسلمانوں نے اعتراض کیا اوراس دوران دونوں گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ قصبے میں خونی تصادم کے بعد 37 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ خدشہ ہے کہ مزید افراد بھی اس دوران ہلاک ہوئے ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، ریاستی گورنر نے مزید کسی بھی تصادم سے بچنے کے لئے علاقے میں کرفیونافذ کردیا ہے۔
Load Next Story