لانڈھی 2 گروپوں میں تصادم ایک شخص ہلاک 5 زخمی
رینجرز کی فوری کارروائی، 18 افراد زیرحراست، ایک گاڑی اور ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد۔
رینجرز کی فوری کارروائی، 18 افراد زیرحراست، ایک گاڑی اور ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
لانڈھی میں دو گروپوں کے میں تصادم دوسرے روز بھی جاری رہا۔
اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ،رینجرز نے علاقے سے 18 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک گاڑی اور ایک مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
رات گئے تک علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ تھی، تفصیلات کے مطابق لانڈھی6 نمبر پر دو گروپوں کے درمیان تصادم دوسرے روز بھی جاری رہا ، اس دوران دونوں جانب سے آزادانہ طور پر جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا،علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور دکانیں و کاروباری مراکز بند ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ڈی ایس پی لانڈھی احمد بیگ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت 30 سالہ فہیم ولد محمد شفیق کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 40 سالہ ریاض ولد ممتاز ، 5 سالہ قراۃ دختر مرسلین ، 38 سالہ شوکت علی ولد حاجی سوہنا ، 25 سالہ فیصل ولد محمود اور 38 سالہ ریاض علی ولد علی شامل ہیں ، مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے مطابق مقتول فہیم ولد شفیق ان کی جماعت کا کارکن تھا ،بعدازاں رینجرز نے علاقے میں بھرپور آپریشن کیا اور اس دوران اسلحے سے بھری ایک گاڑی رجسٹریشن نمبر KKE-421 برآمد کی جس میں کلاشنکوف ، رپیٹر، مختلف اقسام کی رائفلیں، اعوان ، ٹی ٹی ، نائن ایم ایم اور ریوالور شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ، برآمد کیے گئے اسلحے میں سیکڑوں کارتوس و رائونڈ بھی شامل ہیں، رینجرز نے کارروائی کے دوران 18 افراد کو حراست میں لیا جنھیں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، رات گئے تک پولیس و رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات تھی جبکہ صورتحال بدستور انتہائی کشیدہ تھی۔