میسی کی نقالی میں 20 سالہ بھارتی پرستار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
20 سالہ ساگر داس نے میسی کے انداز میں گیند سینے پر روکنا چاہی لیکن اس دوران توازن قائم نہیں رکھ پائے اور گرپڑے۔
20 سالہ ساگر داس نے میسی کے انداز میں گیند سینے پر روکنا چاہی لیکن اس دوران توازن قائم نہیں رکھ پائے اور گرپڑے۔ فوٹو: فائل
لیونل میسی کی نقالی کرنے والا بھارتی فٹبال شائق جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔
ارجنٹائنی نے ورلڈ کپ میں نائیجیریا کیخلاف میچ میں سینے پر گیند روک کر گول کیا تھا،بھارت میں ان کے پرستار اور فٹبالر ساگر داس مقامی میچ میں اسی انداز کو اپنانے کی کوشش میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
20 سالہ ساگر داس نے میسی کے انداز میں گیند سینے پر روکنا چاہی لیکن اس دوران توازن قائم نہیں رکھ پائے اور گرپڑے جس پر آنے والی چوٹ موت کا سبب بن گئی، کزن سمر کویال نے میڈیا کو بتایا کہ وہ میسی کے ہرانداز کو اپنانے کی کوشش کرتے تھے۔