اے این پی کا مقتول امیدوار سنگین مقدمات میں ملوث تھا پولیس

قتل دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ورثا نے مقدمہ درج نہیں کرایا، سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج۔

صادق زمان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، کئی مقدمات زیر سماعت تھے، انسپکٹر غلام شبیر فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
کورنگی بلال کالونی میں جمعہ کو ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے اے این پی کے این اے 254 سے امیدوار محمد صادق زمان خٹک انکے2 بیٹوں 4سالہ محمد ایمل سہیل خٹک کے قتل، زخمی بیٹے 14 سالہ محمد شاہد زمان خٹک اور 4 دیگر نمازیوں اسلام اقبال ،محمد خالد، قیام الدین ولد راجن شاہ اورمحمد فیصل خان کا مقدمہ ورثا کے مقدمہ درج نہ کرانے پر کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کر لیا۔

تفتیشی انچارج کورنگی صنعتی ایریا تھانہ انسپکٹر غلام شبیر مصطفی نے بتایا کہ مقتول محمد صادق زمان خٹک کا تھانے میں کرمنل ریکارڈ موجود ہے، محمد صادق زمان کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے دہشت گردی ایکٹ میں کئی مقدمات درج اور زیر سماعت تھے۔




مذکورہ مقدمات کے علاوہ مقتول پلاٹوں پر قبضے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں بھی ملوث تھا، مقتول کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جس مقام پر واقعہ پیش آیا اس مقام سے واردات کے بعد فرار ہونا ممکن نہیں ہے جس سے لگتا ہے ملزمان علاقے میں ہی روپوش ہیں۔
Load Next Story