اوٹ پٹانگ انداز میں رن آؤٹ ہونے والے دھون پر انگلیاں اٹھنے لگیں
صورتحال اس وقت اور خراب ہوگئی جب کریز عبور کرنے کے دوران بیٹ ہی ہاتھ سے چھوٹ گیا۔
صورتحال اس وقت اور خراب ہوگئی جب کریز عبور کرنے کے دوران بیٹ ہی ہاتھ سے چھوٹ گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں اوٹ پٹانگ انداز میں رن آؤٹ ہونے والے شیکھر دھون پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔
روہت شرما کے صرف 5 رنز پر پویلین جانے کے بعد مہمان سائیڈ کو اپنے دوسرے اوپنر سے بھی ہاتھ دھونا پڑے، انھوں نے پہلے لیام پلنکٹ کی گیندکو پل کرنا چاہااور ناکامی پر سنگل کیلیے دوڑے،گیند پر نظریں ٹکائے ہونے کی وجہ سے رفتار سست تھی،صورتحال اس وقت اور خراب ہوگئی جب کریز عبور کرنے کے دوران بیٹ ہی ہاتھ سے چھوٹ گیا، دھون کو اس انداز میں آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب برا بھلا کہا جبکہ بعض نے اسے مشکوک بھی قرار دیا۔