برنس روڈپرمشکوک موٹر سائیکل سے خوف و ہراس پھیل گیا
سیکٹر آفس کے قریب بائیک کھڑی کرکے بن کباب کھانیوالامحمد اقبال گرفتار.
برنس روڈ :متحدہ کے سیکٹر آفس کے قریب مشکوک موٹر سائیکل الٹی پڑی ہے جبکہ سڑک سنسان ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
برنس روڈ پر واقع متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس کے قریب نامعلوم شخص موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا جس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل کو کلیئر قرار دیدیا،تفصیلات کے مطابق برنس روڈ فریسکو چوک کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس کے قریب نامعلوم شخص سپر پاور موٹر سائیکل نمبر کے ڈی ای 0528 کھڑی کر کے چلا گیا جس کے باعث وہاں موجود شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر لیا اور ممکنہ دھماکے کے پیش نظر شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔
پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کو طلب کر لیا،بم ڈسپوزل کے عملے نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ موٹر سائیکل کو چیک کرنے کے بعد کلیئر کردیا،جبکہ سیکٹر آفس اور اس کے اطراف میں کھڑی دیگر موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور دکانوں کو بھی کلیئر قرار دے دیا،پولیس نے مذکورہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے،ایس ایچ او آرام باغ انسپکٹر منیر چانڈیو نے بتایا کہ موقع پر ہی موٹر سائیکل کا مالک محمد اقبال جو لیاری موسیٰ لائن کا رہائشی تھا ،پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ موٹر سائیکل اس کی ہے اور وہ قریب ہی بند کباب کھا رہا تھا،محمد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ جلد بازی میں موٹر سائیکل میں چابی لگی بھول گیا تھا،پولیس نے محمد اقبال کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔